بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ مالی سال کےلیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال بجلی خریداری کی قیمت کے تعین کےلیے نیپرا میں درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3 ہزار 580 ارب روہے تک ہے۔ بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ رواں مالی سال سے 300 ارب روپے زیادہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کےلیے بجلی خریداری کا تخمینہ 3 ہزار 280 ارب روپے تھا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23 مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close