اسلام آباد(پی این آئی)مقامی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تاحال برقرار ہے۔
کیا، پیجو اور سوزوکی کے بعد اب گگو موٹرز وہ جدید ترین کمپنی ہے جس نے اپنی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی جیجی ای وی کے نرخوں میں کمی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیجی ای وی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت ساڑھے 46 لاکھ روپے تھی۔ اس طرح اس گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے کی نمایاں کمی کردی گئی ہے۔ چھوٹی الیکٹرک کار کا شوق رکھنے والے خریداروں کے لیے یہ ایک اچھا انتخاب ہوگا جو اپنے قریبی ڈیلرز کے پاس جاکر گاڑی بک کرواسکتے ہیں۔
الیکٹرک کاروں کو مائلیج اور چارج کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچا جاتا ہے۔ 16.8 KWh قابل استعمال بیٹری، 220 کلومیٹر کی ڈرائیونگ رینج اور 6 گھنٹے کے چارجنگ کے ساتھ یہ یقینی طور پر پیٹرول انجن سے بہتر آپشن ہے۔ جیجی عام رفتار پر 80 کلومیٹر کی ٹاپ اسپیڈ اور اسپورٹ موڈ میں 110 کلومیٹر کی رفتار دیتی ہے۔ اس کے ساتھ کم از کم مائلیج 130 اور زیادہ سے زیادہ 160 (بغیر AC)۔ یہ ایک مینٹیننس فری کار ہے جس میں فی بیٹری 3000 چارجنگ سائیکل ہیں جو 500,000 کلومیٹر کے بعد کارکردگی کو 70 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں