یاما ہا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

لاہور(پی این آئی) بارہا قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا وائی بی 125زیڈ کی قیمت 4لاکھ 24ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور عام آدمی کی یہ سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

تاہم نجی بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نجی بینک کے صارفین ایک سال کی اقساط پر بلاسود یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کل قیمت کا 30فیصد (1لاکھ 18ہزار 800روپے) پیشگی ادا کرنے ہوں گے۔ باقی رقم ایک سال کی مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔ ماہانہ قسط 27ہزار710روپے ہو گی۔ اس پلان میں صارفین کو پیشگی رقم کے ساتھ 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close