ماہانہ 100یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

جمعرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس کے دوران روشن گھرانہ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت 100 یونٹ پرٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم مہیا کیے جائیں گے۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے روشن گھرانہ پروگرام کے لئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔روشن گھرانہ پروگرام خاص طور پر ان بجلی صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں اور پروگرام کا مقصد اہل گھرانوں کو سولر کٹس سے آراستہ کرنا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی ہے، ماضی میں حکومت پیسے دے کر عوام کیلئے اشیاء مہنگی کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close