گندم کے بعد کپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی

لاہور (پی این آئی) چیئر مین کاٹن جنزرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ گندم کےبعدکپاس کی مارکیٹ بھی کریش کرگئی ہے۔

احسان الحق نے کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ، کپاس کے کاشتکار کو گزشہ سال غیر معمولی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے کپاس کےکاشتکار دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔احسان الحق کامزیدکہناتھاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی زوال کا شکار ہے،ملک کی پچاس فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو چکی ہیں۔دوسری جانب سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close