معاشی مشکلات ، سرکاری ملازمین کی تنخواہو ں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فضول خرچیوں میں بے پناہ کمی لے کرآئیں گے، مشکلات کے باوجود بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے۔

لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ محنت کش ہمارے اصل ہیرو ہیں، محنت کشوں کی خوشحالی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، بطورخادم پاکستان صوبوں سے ملکر محنت کشوں کی خدمت کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی ایک کانہیں، سب کاملک ہے، پاکستان جلداقوام عالم میں اپناعظیم مقام حاصل کرلے گا۔ اپنے لیڈر نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو جائزمقام دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سمیت دیگر معاملات کا خاتمہ ہونے والا ہے، سفارش آج سکہ رائج الوقت ہے، پاکستان بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی مملکت تھا، ہرایک کوپوراحق ہےمحنت اور دیانت سے اپنا جائز مقام حاصل کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار اور محنت کش ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں، محنت کش کو جائزحق فی الفورنہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، مزدور کی محنت سے سرمایہ میں برکت آتی ہے۔ تاجروں، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں کی دولت پر مزدور کا بھی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں پاکستان ترقی کرے اور خوشحالی آئے، پاکستان کے کھربوں روپے واپس لانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غریب بڑی مشکل سے اخراجات برداشت کرتاہے، پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں، مہنگائی نےعام آدمی کی زندگی کوبہت زیادہ تنگ بنادیا، غریب آدمی پرزندگی تنگ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close