چینی کی قیمت کو پر لگ گئے ، ہوشربا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں اضافی پیداوار کے بعد بھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،ملک میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 158 روپے تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں فی کلو اوسطاً قیمت 5 سے 8 روپے تک بڑھ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 158 روپے تک ہے،کراچی میں چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 155 روپے فی کلو ہے،لاہور میں بھی چینی 150 روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے،پشاور میں فی کلو چینی اوسطاً 150 روپے میں دستیاب ہے،راولپنڈی اوراسلام آباد میں بھی چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 150 روپے تک ہے،گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں فی کلو چینی 145 روپے میں دستیاب ہے۔ادارہ شماریات کا مزید بتانا ہے کہ فیصل آباد،سرگودھا میں چینی کی قیمت 145 روپے فی کلو تک ہے،لاڑکانہ سکھر بہاولپور میں چینی کی اوسط قیمت 140 روپے فی کلو ہے،ملتان اور خضدار میں 145 جبکہ بنوں میں فی کلو چینی 140 روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close