پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ ، ضرورت پڑنے پر کسانوں سے اضافی لاکھوں ٹن گندم خریدنے کا عندیہ بھی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا بھی گندم کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ۔ 30ارب روپے گندم کی خریداری اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم کے مطابق صوبائی حکومت نے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 30ارب روپے کی گندم خریداری اگلے ہفتے شروع ہوجائے گی ۔ گندم کی خریداری کیلئے 3ہزار 900 روپے 40 کلو گرام مقرر کی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے محکمہ خوراک کو رقم جاری کردی ہے ۔ضرورت پڑنے پر بعدا زاں حکومت مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتی ہے ۔ قیمتیں زیادہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس وافرمقدارمیں گندم موجودہوں گی۔ پورا سال دیسی گندم کی دستیابی کے باعث حکومت کو 9 ارب روپے کی بچت ہوگی
۔ صوبے میں گندم کی قیمت فی من 3ہزار 900 اور پاسکو سے 5300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں گندم کی خریداری کا معاملہ تنازعے کی شکل اختیار کر گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں