ملکی زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

ویب ڈیسک(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 19 اپریل کو 9.32 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 اپریل تک 13.28 ارب ڈالر رہے تھے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 7.35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 7.98 ارب ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.29 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں