سولر پینلز بنانے والوں کیلئے بھی اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) حکومت نے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ اینڈ الائیڈ ایکوئپمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے تحت مینوفیکچررز کو10 سال کیلئے مراعات دی جائیں گی، جس میں لوکلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے تیار سامان کی درآمد پر ٹیرف کا نفاذ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے 8 اور 9 ستمبر 2023 کو ہونے والی اپنی 5ویں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں مشاورت کے ذریعے سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی بنانے کی ہدایت کی۔اس سلسلے میں سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ پالیسی پر ورکنگ گروپ کے کئی اجلاس منعقد ہوئے۔متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد، ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ملک کے اندر مقامی کھپت اور برآمدات کے لیے مطلوبہ سولر پینلز کی تیاری کی صلاحیت کی تنصیب کے لیے سرمایہ کاری کی تجویز پر سولر پینل اینڈ الائیڈ ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ پالیسی 2024 تیار کی گئی ہے۔جیسے ہی اسٹیک ہولڈرز کے تبصرے موصول ہوں گے، سمری ای سی سی کے سامنے رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close