گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار خبر

کراچی(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے نئے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا گیاہے، جس کے تحت گاڑی خریدنے والے کسٹمرز 8لاکھ روپے تک کی رقم بچا سکتے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاک سوزوکی کی طرف سے اقساط پر گاڑیاں دینے کا یہ پلان حبیب میٹرو آٹو فنانس کی شراکت سے دیا گیا ہے۔ اس پلان کے تحت گاڑی حاصل کرنے والے شہریوں کو نہ صرف 8لاکھ روپے تک کی بچت ہو گی بلکہ پلان میں چونکہ شرح سود کو 18فیصد پر معین کیا گیا ہے، لہٰذا کم شرح سود کی وجہ سے بھی شہریوں کو کافی بچت ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کی طرف سے کئی ’پرچیز اینڈ ایکسچینج بونس آفرز‘ بھی دی جا رہی ہیں، جن میں کسٹمرز آلٹو، ویگن آر اور سوفٹ گاڑیاں خرید کر یا پرانی گاڑی کے ساتھ تبدیل کرکے بھی بونس حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close