ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ

لاہور (پی این آئی) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14.4 ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.05 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.31 ارب ڈالر تھے ۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 14.4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قدر278.50روپے سے بڑھ کر278.55روپے ہو گی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں9پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر279.57روپے سے بڑھ کر279.66روپے پر جا پہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں40پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر295.15روپے سے کم ہو کر296.25روپے ہو گی تاہم 72پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر345.77روپے سے بڑھ کر346.49روپے پر جا پہنچی۔ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں اورامیدہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی جلد ہی ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کرے گی۔

close