تیل قیمتوں میں مزیدکمی کی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔یاد رہے کہ ایران کی جانب سے ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم، اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی نہ ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں