لاہور (پی این آئی) ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، عید الفطر تک کتنی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نےآج سے نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخی شروع ہو گئی۔3 سال یا اس سے زائد مدت سے مسلسل نادہندہ ایک ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن عیدالفطر تک منسوخ کرنے کا ہدف ہے۔آج سے مزید 10 لاکھ گاڑی مالکان کو بذریعہ موبائل میسج ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی یاددہانی کروائی جائے گی اور بینک لیز والی گاڑیوں کو خصوصی ٹارگٹ کیا جائے گا کیونکہ بینک اپنی اقساط بمعہ مارک اپ لے لیتے ہیں لیکن ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں