سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ، خریداروں کے لیےبُری خبر

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ، خریداروں کے لیےبُری خبر۔۔۔پاکستان میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2401 اضافے سے 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 2211 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close