20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے، 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی 80 روپے کمی کی گئی تھی، یوں مجموعی طور پر پنجاب میں 8 دن کے دوران آٹا قیمتوں میں 280 روپے کی کمی ہوئی ہے۔پنجاب میں مختلف برانڈ ز 20 کلو آٹا تھیلا کی نئی قیمت 2400 تا 2565 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب میں نجی آٹا کی قیمت سرکاری آٹے سے نمایاں کم ہو چکی ہے۔حکومت نے دس کلو سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت 1399 روپے جبکہ 20 کلو قیمت 2790 روپے مقرر کررکھی ہے ، نجی آٹا قیمتوں میں کمی اوپن مارکیٹ میں گندم قیمتوں میں کمی کے نتیجہ میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close