ڈالر مزید سستا، روپے کی اُڑان جاری

کراچی(پی این آئی) ڈالر مزید سستا، روپے کی اُڑان جاری۔۔۔آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 14 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میںڈالر 278 روپے 4 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس 661 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 208 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انڈیکس 66 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67 ہزار 94 رہ چکی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں