رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نےفرٹیلائزرپلانٹس کو سستی گیس فراہمی پر اظہار تشویش کیا ہے اور فرٹیلائزرپلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی جلد ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ وفد نے عالمی مارکیٹ میں کمیوڈیٹی پرائس مستحکم اورپاکستان میں نرخ بڑھنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد نے وزیر توانائی، ایف بی آر اور بی آئی ایس پی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں وزارت توانائی حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک اور کاسٹ سائیڈ ریفامز پر بریفنگ دی جب کہ ایف بی آر حکام نے ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی، بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد،آؤٹ لُک اور ڈیولپمنٹ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرزکیلئے ٹیکس میکنزم پر بریفنگ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close