کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ۔۔۔۔۔۔۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے کے بعد 2128 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں