مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر

لاہور(پی این آئی) رمضان المبارک میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام مارکیٹ سے بھی مہنگی چینی ملے گی، ماہ مبارک کی آمد سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا انوکھا کارنامہ، ہزاروں ٹن مہنگی چینی خرید لیی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر عام مارکیٹ سے بھی زیادہ مہنگی چینی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ وٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل 20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 70ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت ابتدائی طور پر 20ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان میں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیا تھا۔نئی خریدی گئی چینی کو ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پاس چینی کا اسٹاک 40ہزار میٹرک ٹن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم حالیہ ٹینڈر کے ذریعے خریدی گئی چینی مہنگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں