قیمتوں میں پھر بڑا ردوبدل،گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئےاہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں آلٹو، کلٹس اور سوفٹ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے آلٹو کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 1لاکھ 10ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اس اضافے کے بعد آلٹو وی ایکس کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت 30لاکھ 45ہزار روپے ہو گئی ہے۔سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ 80ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس گاڑی کی قیمت 45لاکھ46ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی گاڑی سوفٹ کے جی ایل ایم ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی ماڈلز کی قیمتوں میں 85ہزار روپے جبکہ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 65ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتیں بالترتیب 44لاکھ 21ہزار روپے، 51لاکھ25ہزار روپے اور 47لاکھ 19ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close