اسلام آباد (پی این آئی)عام انتخابات کے بعد بھی ملکی معیشت میں اتار و چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مہنگائی کے آفٹر شاکس جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں7روپے فی کلو اضافہ ہو گیا،حالیہ اضافے کے بعد برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 619 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406 اور پرچون ریٹ 422روپے کلو ہوگیا۔دوسری جانب فارمی انڈے 237 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں،انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990 روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں