گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی کابینہ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

یادرہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔وفاقی کابینہ اجلاس کےاعلامیہ میں کہا گیا کہ کابینہ نے 14 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔یو این ڈی پی کے تحت افغانستان کنٹری آفس کی گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائر کابل منتقلی کی منظوری دی۔کابینہ نے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہری شہریت کے حامل ملزم عرفان قادر بھٹی کو ناروے کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ملزم عرفان قادر پر حکومت ناروے کی جانب سے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close