لاہور ( پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان، انتخابات کے بعد عوام کو مہنگائی کا نیا تحفہ دینے کی تیاریاں، نئی قیمتوں کا اعلان 15 فروری کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نئی حکومت آنے سے قبل پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری کی جانے لگی۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 1 روپے 7 پیسے اضافہ متوقع ہے جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گزشتہ 15 ایام میں قیمت 77 ڈالر سے 82 ڈالر 7 سینٹ تک رہی۔ واضح رہے کہ 31 جنوری 2024 کو بھی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوگئی، قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 178.23 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت معمولی کمی کے بعد 200 روپے 92 پیسے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں