روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی

کراچی (پی این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر روپے کے مقابلے مزید سستا ہوگیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق امریکی ڈالر آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 6 پیسے مزید گر گیا اور 279 روپے 28 پیسے کے ریٹ پر بند ہو گیا۔ گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 34 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور 281 روپے 75 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں