لاہور (پی این آئی) زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں تین روپےاضافہ ہوا ہےجبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 33 روپے کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کاتھوک ریٹ 424 جبکہ پرچون ریٹ 440 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 4 روپے اضافے سے گوشت 638 روپے کلو ہو گیا ہے۔فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 33 روپے کی کمی سے انڈے 337 روپے فی درجن ہو گئے۔گزشتہ روزمرغی کے گوشت کی قیمت 634روپے، زندہ برائلر مرغی کاتھوک ریٹ437روپے، پرچون ریٹ421 روپے فی کلو تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں