سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر

ریاض (پی این آئی) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 243.39 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.11 اور 18 قیراط 182.54 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 212.96 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام گنی 2,044.46 ریال، 22 قیراط 2,141.82 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام گنی کی قیمت 2,336.53 ریال رہی جبکہ ایک کلو گرام سونے کے نرخ 245,090.90 ریکارڈ کیے گئے۔

سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال مزید مہنگا ہوگیا، بھارتی روپیہ مستحکم رہا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے میں ریال کے نرخ بڑھ گئے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 74.59 روپے پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ مستحکم رہا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں بھی ریال کے نرخ 2 پویشہ بڑھ گئے۔ سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق اتوار 28 جنوری 2024ء کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close