گندم کے حوالے سے پریشان کردینے والی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں پینتس لاکھ ٹن اضافی گندم ہونے کے باوجود پنجاب کے کئی اضلاع کو گندم کی قلت کاسامنا ہے جس کے باعث قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈائریکٹر فوڈ نے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کو گندم کی کمی کا سامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کر دی ۔مراسلے کے مطابق محکمہ خوراک ضلعی سطح پر گندم کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہوگیا ۔ پنجاب میں پینتیس لاکھ ٹن اضافی گندم کے باوجود کئی اضلاع کو قلت کا سامنا ہے ۔ قیمت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ گندم کی قلت کی شکایات ڈائریکٹر فوڈ کو موصول ہوئی۔ جس پر ڈائریکٹر فوڈ نے زیادہ گندم رکھنے والے اضلاع کوکمی کاسامنا کرنے والے اضلاع کی مدد کی ہدایت کردی ہے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرپلس اضلاع پچیس فیصد تک گندم فراہم کرسکیں گے ۔ ڈائریکٹر فوڈ نے اپنے فیصلہ سے تمام سیکرٹریز۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں