مرغی کے گوشت کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

لاہور (پی این آئی )مرغی کے گوشت کی قیمت میںغیر معمولی اضافہ ،دو روز میں برائلر مرغی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں دو دن میں 54 روپے اضافہ ہوا ہے جس قیمت 602 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت میں آٹھ روپے اضافہ ہوا ہے اور فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی ہے، اس طرح دو دن میں قیمت میں 36 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مرغی کی پرچون قیمت میں بھی آٹھ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی کلو قیمت 415 روپے ہو گئی ہے،

دودن میں فی کلو قیمت 37 روپے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ رو ز انڈوں کی قیمت 382 روپے فی درجن تھی جو دو روپے بڑھ کر 384 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close