موٹرسائیکل کے خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)2023 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا کمپنیوں نے امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا الزام لگایا یہاں تک کہ جب سال کے آخری نصف میں شرح مبادلہ مستقل تھاتب یاماہا جیسی کمپنیوں نے اپنے صارفین کو نہیں بخشا اور بغیر کسی وجہ کے قیمتوں میں اضافہ کیا۔صرف چیزوں کو تناظر میں رکھنے کیلئے اس وقت سب سے مہنگی مینسٹریم موٹرسائیکل سوزوکی GR 150 ہے جس کی قیمت547000 روپے ہے۔

اس موٹر سائیکل کی قیمت میں بھی 2023 میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، اس کی قیمت میں162000 روپے کا اضافہ ہوا۔ 2023 میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔CD 70 اور CD 70 Dream کی قیمتوں میں گزشتہ 12 مہینوں میں 36000 اور 39000کا اضافہ ہوا۔لوگوں کے پسندیدہ CG 125 کی قیمت میں 234900 روپے ہے، ایک سال میں اس کی قیمت میں 185900روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مقابلے میں پیچھے نہ رہنے کیلئے سوزوکی نے بھی 2023 میں موٹرسائیکل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا۔ GD 110S اور GS 150 کی قیمتوں میں روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 108000روپے اور 116000روپے کا اضافہ ہوا ہے۔یاماہا نے فروری میں تمام موٹرسائیکلوں کے لیے 2023 کی پہلی قیمت میں اضافے کا اعلان کیاجس کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا، کمپنی نے دسمبر میں قیمتوں میں ایک اور اضافے کے ساتھ سال کا اختتام کیاتھا۔

close