تیل قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

نیویارک (پی این آئی) عتیل قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی ۔۔ المی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، نئے سال کے آغاز پر برطانوی خام تیل اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں نئے سال کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ سیشنز میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، تاہم اب امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل 76 ڈالرز فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 70 عشاریہ 54 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ روز سے بحیرہ احمر کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تھا جسے اب بریک لگ گئی ہے۔ بحیرہ احمر کی کشیدہ صورتحال سے قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے چلی جائے گی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close