غیر یقینی صورتحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ بُری طرح کریش کر گئی

لاہور(پی این آئی) اسٹاک مارکیٹ بری طرح کریش کر گئی، 100 انڈیکس 1 ہی دن میں ہزاروں پوائنٹس کم ہو کر 60 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی کامیابی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ریورس گیئر لگ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2534 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے باعث 100 انڈیکس 59 ہزار 171 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر سے اب تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 7 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری رہی۔ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 600 ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 285 روپے بڑھنے سے 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3 سے 4 درہم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close