اسلام آباد (پی این آئی) سال 2023 سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالےسے بدترین سال رہا ، اس سال پاکستانی عوام ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا پیٹرول اورڈیزل خریدنے پر مجبورہوئے۔
رواں سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 116 روپے 58 پیسے تک اضافہ ہوا جبکہ لیوی میں فی لیٹر 30 روپے تک اضافہ کیا گیا۔ڈیزل 30 اور پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا، اس وقت ڈیزل اورپٹرول کے فی لیٹر پر60، 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 16 ستمبر کو نگران حکومت میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھیں جب فی لیٹر پٹرول کی قیمت سب سےزیادہ 331 روپے 38 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ 329 روپے 18 پیسےہوگئی تھی۔ یکم اکتوبر 2023 سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جس کے نتیجے میں حالیہ 3 ماہ میں فی لیٹر پٹرول 64 روپے 4 پیسےاور ڈیزل 52 روپے 99 پیسےسستاہوا۔2023 کےآغاز پر فی لیٹر پٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 227 روپے 80 پیسے تھی ۔سال2023کے اختتام پر فی لیٹر پٹرول کی قیمت267 روپے 34 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 19 پیسے ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں