روپے کی اونچی اڑان، ڈالر مزید سستا

کراچی(پی این آئی)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کی کمی آئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 273 روپے سے نیچے آ گیا، انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 282 روپے 70 پیسے پر جاری ہے، گذشتہ روز ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کمی سے 65124 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مثبت رجحان کے بعد دوپہر میں مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہوگیا تھا۔
دوسری جانب جولائی تا نومبر پاکستان کو چار ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے مجموعی طور پر ڈھائی ارب ڈالر کی مالی معاونت کی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس جمع کرائے جبکہ ادھار تیل کی مد میں بھی 50 کروڑ ڈالر کی سہولت فراہم کی گئی ۔نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بیرون ملک سے 40 کروڑ 74 لاکھ ڈالرحاصل کیے گئے۔
عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت عالمی مالیاتی اداروں سے 78 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ملے تاہم رواں مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے ۔ چین، فرانس، جاپان اور امریکا سمیت دیگر ملکوں نے بھی 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کیے ۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق دسمبر تک ا سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے کیونکہ اپریل 2024 تک آئی ایم ایف کی بقیہ دو قسطیں بھی وصول ہو چکی ہوں گی۔ عالمی درجہ بندی بہتر ہونے کےبعد پاکستان اپریل 2024 میں کم شرح سود پر اسکوک بانڈز جاری کرے گا اور اس وقت تک مہنگے قرضے حاصل نہیں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close