کراچی (پی این آئی)سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کے بعد انٹر بینک سے اچھی خبر آگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 41 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 10 پیسے کا ہوگیا
دوسری جانب زرمبادلہ میں کمی کا پانچ ہفتوں سے جاری سلسلہ رک گیا، 8دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 10کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12ارب 20کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے، سرکاری زرمبادلہ میں دو کروڑ جبکہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں آٹھ کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔
بینکوں کے پاس پانچ ارب سولہ کروڑ جبکہ سرکاری زرمبادلہ اکاؤنٹ میں سات ارب چار کروڑ ڈالر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ سب سے بڑی 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کی کمی بینکوں کے زرمبادلہ میں آئی، ایک ہفتے میں بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر پر آ گیا۔
اس ہفتے سرکاری زرمبادلہ کروڑ 36 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد ساڑھے سات ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کی مالیت اب 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہ گئی تھی۔
درآمدی بل میں اضافے کے باعث زرمبادلہ میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ اکتوبر میں پاکستان کو بیرونی تجارت میں 7 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں