کل سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟ اچھی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کل پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملنے کا امکان ہے ۔ملک میں بھی 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق دسمبر کے آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 7 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔نگران حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعدد تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ نومبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو پی ایس او کو ایکسچینج ریٹ نقصانات وصولی کیلئے استعمال کی اجازت دی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی سے 869 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا ہے۔اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری کل وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی جائے گی۔ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں رواں ہفتے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر جبکہ پیٹرول کی 5 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی تھی۔ملک میں روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close