فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

کراچی(پی این آئی )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 54ڈالر کے اضافے سے 2052ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 5700 روپے کے اضافے سے 218300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 4887روپے کے اضافے سے 187157روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کے اضافے سے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01روپے کے اضافے سے 2271.94روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close