تازہ ترین

ڈالر کی قدر میں مزید کتنی کمی ہوسکتی ہے؟ بڑا دعویٰ آگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان کو آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر 250 سے 260 روپے تک آنے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوجائے گی۔

آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد ڈالر کی قدر مزید گر جائے گی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 250 سے 260 روپے تک آسکتی ہے۔ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد رقم مل جائے گی۔عرب امارات سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ بینکوں اور مارکیٹ پلیئرز کو اچھی نہیں لگی۔ ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئے مثبت ہیں۔پاکستان کو عرب امارات سے بھی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوگئی ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی۔

جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہوگئی ہے۔ یاد رہےعالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 26 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 2004 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ مزید برآں نومبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے دو اعشاریہ تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجاجو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تین عشاریہ چھ فیصد کم ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں ورکرزکی ترسیلات زر کا مالی حجم گیارہ ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب سے چون کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے اکتالیس کروڑ ڈالر ، برطانیہ سے چونتیس کروڑ ڈالر اور امریکہ سے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے چھبیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں