ٹیکس دہندگان اور نان فائلرز کا ریکارڈ، ایف بی آر اور نادرا نے مشترکہ حکمت عملی اختیار کر لی

اسلام آباد (آئی این پی) نادرا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے حکام پر مشتمل اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اورنان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دے گی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)اور نادرا نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلی سطح تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کمیٹی کی سربراہی کریں گے اور کمیٹی ارکان میں چیف پراجیکٹ آفیسرنادراسمیت دوسینئر افسران شامل ہوں گے۔کمیٹی کیدیگر ارکان میں سی ای او پرال اور دوسینئر افسران ایف بی آر سیشامل ہوں گے، ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی، نادرا اب ایف بی آر کو ڈیٹا دینے کا پابند ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close