بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد

اسلام آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر 40 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ایف بی آر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق بینکوں کے غیر معمولی منافع پر ٹیکس آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگایا گیا ۔ایف بی آر کے مطابق ونڈ فال ٹیکس سے سالانہ 33 سے 35 ارب کے درمیان ٹیکس وصول ہوگا۔ا

یف بی آر کی جانب سے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق بینکوں کے اضافی منافع پر 40 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 نومبر ہوگی، سال 2021 اور 2022 کی اضافی آمدن پر 40 فیصد ٹیکس عائد ہے، تاریخ میں توسیع کیلئے ٹیکس دہندہ درخواست دے سکتا ہے،ونڈ فال ٹیکس سیکشن 99 ڈی کے تحت وصول کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close