روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

کراچی(آئی این پی)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 18 پیسے کم ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 285 روپے 79 پیسے کا ہے۔انٹربینک میں آج ڈالرکا بھاؤ 18 پیسے کم ہوا ہے، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے97 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسیکم ہوکر 287 روپے 25 پیسے کا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close