سونے کی قیمتوں میں پھر کمی ہوگئی

کراچی( پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 300 روپےکی کمی دیکھی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہے۔دوسری جانب 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 471 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 986 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی۔