سریے کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)سریا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، آئرن اسٹیل مرچنٹس نے سریا 3 لاکھ روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

صدر آئرن اسٹیل مرچنٹس ایسوسی ایشن حماد پونا والا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لوہا مزید 15 ڈالر فی ٹن مہنگا ہوگیا۔ ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی منڈی میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے سے لوکل مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، لوہے کی قیمت 3 لاکھ روپے فی ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ خام مال اور لوہے کی تمام پراڈیکٹس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل سیز نہ کھلنا، امپورٹرز کے دستاویزات کو کلئیرینس نہ دینا قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔ امپورٹرز کی ایل سی نہ کھلنے سے دستاویزات کلیئر نہیں ہورہے، امپورٹرز کو ڈیمریجرز کی مد میں بھاری رقم ادا کرنی پررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close