بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ ۔۔ جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،جبکہ صبح کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں دھند پڑنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، جبکہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے، اس کے علاوہ مری، گلیات اورگرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جھنگ، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، شمالی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

close