پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی، پاکستان میں 15 نومبر سے قیمتوں میں کتنی کمی کا اعلان متوقع؟

اسلام آباد(آئی این پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی 15 نومبر سے قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے آئندہ 15روز کے لیے8 روپے سے10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اب تک 6 روپے کی نمایاں کمی ہوچکی ہے جو 280روپے سے کم ہو کر 286 روپے پر آگئی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کی حالیہ قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے فی لیٹر ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈیزل اوسطا 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر تقریبا 113 ڈالر سے کم ہو کر 104ڈالر فی بیرل ہوگیا جبکہ پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے کم ہو کر 91 ڈالر سے 90 ڈالر پر آگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close