اکتوبر، کوکنگ آئل اور گھی سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 512.60 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.40 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط ریٹیل قیمت 525.18 روپے رہی تھی۔

5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اکتوبر میں اوسط قیمت 2928.87 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے۔ستمبر میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط ریٹیل قیمت 2977.17 روپے تھی۔ 2.5 کلو گرام ڈالڈا گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 1392.21 روپے رہی جو ستمبر کے مقابلہ میں 0.90 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں 2.5 کلوگرام ڈالڈا گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 1404.80 روپے تھی۔ ایک کلو بناسپتی گھی کی اکتوبر میں اوسط ریٹیل قیمت 534.92 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.75 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں ایک کلو بناسپتی گھی کی اوسط ریٹیل قیمت 544.44 روپے تھی۔

close