سونا مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہو گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3436 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کم ہونے کے بعد 2003 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں