آٹے کی سرکاری قیمت کتنی مقرر کر دی گئی؟

کراچی (پی این آئی) کمشنر کراچی نے چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقررکردیں۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی ہول سیل قیمت 123 روپے، فائن آٹا اور میدے کے ایکس مل ریٹ 130 اور ریٹیل میں ایک 148روپے فی کلو مقررکردی۔ چھوٹی چکیوں کےایک نمبر چکی آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے کردی گئی۔ کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں5سے 10 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، سرکاری قیمت پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ دوسری جانب چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت 115 اورفائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی، پہلے ریٹیل مارکیٹ میں آٹا 130سے 140 روپے فی کلوفروخت ہورہا تھا۔

close