اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 900 روپے کے اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار روپے ، ایسوسی ایشن کے مطابق 771 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 613 روپے کا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2015 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں