گیس قیمتوں سے متعلق نگران حکومت نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر دیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہیں دی گئی، کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت توانائی کو مزید غورکرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران کابینہ نے حج پالیسی 2024 اور اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، اینٹی ہیومن اسمگلنگ اسٹیشن ایف آئی اے قائم کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کوغیرقانونی افغان شہریوں کونکالنے سے متعلق آرڈر پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں بتایاگیا کہ فارن ایکٹ 1947 کے تحت تمام صوبوں کو بے دخلی آرڈر جاری کردیا اور پولیس سمیت متعلقہ اداروں کوغیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو حراست میں لینے کا پابند کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close